• العربية
  • 中文
  • Čeština
  • Deutsch
  • Bahasa Indonesia
  • Italiano
  • 日本語
  • Bahasa Malay
  • Português
  • Русский
  • Slovenský
  • Español
  • ไทย
  • Nederlands
  • Українська
  • English
  • Vietnamese
  • Қазақша

انسٹا فاریکس :: ایگریمنٹ

Print
انسٹا فاریکس :: ایگریمنٹ

یہ موجودہ معائدہ انسٹا سروسز لیمٹڈ {جو کہ اب سے کمپنی کہلائے گی} اورپارٹنرکے درمیان ہوگا اور فریقین درج ذیل شرائط پر پورا اترنے کا اقرار کریں گے

  1. عمومی نکات
    1. کمپنی اور پارٹنر اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ وہ صارفین کے کمپنی کے نیٹ ورک میں لائیں گے تاکہ وہ کمپنی کی جانب سے مہیاء کئے جانے والے انسٹرومنٹس میں تجارت کرسکیں
    2. پارٹنر ان حقوق سے فرائض سے متفق ہونے کا اقرار کرتا ہے جو کہ صارفین کے کمپنی کی بروکیج سروسز میں لانے کے ضمن میں ہوتی ہیں – پارنٹر اس کے علاوہ اگے درج کئے گئے حقوق و فرائض سے بھی متفق ہونے کا اقرار کرتا ہے – اس معائدہ میں تحریر کی گئیں کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا اقرار کرتا ہے پارٹنر کمپنی کے قائم مقام کے طور پر صارفین کو کمپنی کے نیٹ ورک میں لائے گا
    3. پارٹنر بغیر کسی شرط کے اس بات سے متفق ہوتا ہے کہ اس کی جانب سے لایا گیا صآرف دراصل کمپنی کا صارف ہوگا
    4. زبان
      1. اس معائدہ کی بنیادی زبان انگریزی ہوگی
      2. پارٹنر کی سہولت کے لئے کمپنی اس معائدہ کا ترجمہ کسی اور زبان میں فراہم کرسکتی ہے جس کا مقصد محض معلومات کی فراہمی ہوگا
      3. اگر اس معائدہ کو سمجھنے میں انگریزی زبان اور ترجمہ کی گئی زبان میں کوئی فرق پایا جائے تو حتمی الفاط یا مفہوم انگریزی زبان کے مطابق اختیار کیا جائے گا
    5. پارٹنر کی شناختی تصدیق
      1. کمپنی یہ حق اور اختیار رکھتی ہے کہ پارٹنر سے اندراج کے وقت فراہم کی گئیں معلومات کی تصدیق کے لئے کہہ سکے اس مقصد کے لئے کمپنی پارٹنر سے شناختی دستاویزات کی سکین کاپی یا نوٹری کے تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کے کہہ سکتی ہے جو کہ کمپنی کا صوابدید ہے
      2. اگر پارٹنر کو تصدیق کروانے کے لئے کسی قسم کی دستاویز کی سکین کاپی ارسال کرنے کی کی درخواست کمپنی کی جانب سے وصول نہیں ہوتی تو تصدیق کا ضروری لازمی خیال نہیں کیا جانا چاھیے بہرحال ممکن ہے کہ قیمت غیر مصدقہ اکاونٹ کی رسائی بعض سہولیات تک محدود کردے اس صورت میں پارٹنر اپنے طور پر یہ تصدیق عمل پورا کرسکتا ہے
      3. اگر پارٹنر کی جانب سے مہیاء کی جانے معلومات {جیساء کہ نام ۔ رہائشی پتہ اور ٹیلی فون نمبر وغیرہ} تبدیل ہوتے ہیں تو پارٹنر کو فوری طور پر پارٹنر ریلیشن ڈیپارٹمنٹ میں اطلاع دینی چاھیے تاکہ ان معلومات کو کمپنی کے ریکارڈ میں درست کیا جاسکے
      4. پارٹنر اس بات سے اتفاق کرتا ہے اور اقرار کرتا ہے کہ اندراج کے وقت فراہم کی گئیں معلومات کمپنی کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام میں استعمال کیا جاسکتی ہے
      5. پارٹنر اس بات کا ذمہ دار ہے کہ اس کی جانب سے فراہم کی جانے والی تصدیقی دستاویزات ہر اعتبار سے درست ہوں اور یہ کہ وہ اس بات سے آگاہ ہے کہ کمپنی اس ملک کے قانونی اداروں سے اس دستاویزات کی تصدیق کے لئے رابطہ کرسکتی ہے کہ اگر کمپنی کو ان کی صحت کے حوالے سے شکوک و شبہات ہوں- کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں کمپنی متعلقہ مُلک میں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے
  2. صارف کے ساتھ تعلق
    1. پارٹنر اگر چاھیے تو متوقع صارف کو کمپنی کے حوالے سے کوئی بھی تشہیری معلومات فراہم کرسکتا ہے کہ جو کہ کمپنی کے ویب سائٹ پر موجود ہیں یا وہ مواد بھی کو صارف کے پہنچا سکتا ہے جو کہ کمپنی کی جانب سے مصدقہ ہو
    2. پارٹنز کمپنی کو صارف کی جانب سے یا صارف کے لئے فراہم کی تمام تصدیق دستاویزات کے درست ہونے کی ضمانت فراہم کرتا ہے
    3. پارٹنر صارف کو کمپنی کے ساتھ بروکیج سروس کنٹریکٹ میں شامل ہونے کے لئے تمام ضروری اور مصدقہ معلومات فراہم کرسکتا ہے جس میں کنٹریکٹ کی تفصیلات اور کمپنی سروسز کی تفصیلات شامل ہوسکتی ہیں
    4. پارٹنر پر یہ لازم ہے کہ وہ صارف کو یہ پبلک آفر ایگریمنٹ سائن کرنے سے قبل کرنسی کی تجارت میں موجودہ نقصان کے احتمال سے مطلع کرے گا
    5. صارف کو تجارت کے لئے مائل کرنے کی خاطر تجاویز اور معلومات کا مہیاء کرنا کمپنی کے سروس پلان کا حصہ نہیں ہے – مخصوص صورت میں کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ معلومات ، تجاویز ، نصائح صارف کو اپنے صوابدید پر فراہم کرے بہرحال کمپنی ایسی کسی بھی فراہم کی گئی تجویز کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی وہ تمام تجارتی لین دین جو کہ کسی غیر مصدقہ اطلاع یا کسی غلطی سے انجام دیا گیا ہو اس کا اثر ہوگا اور کمپنی اور صارف پر ہرحال میں عمل کرتے ہیں
    6. پارٹنر کو تجارتی اکاونٹ میں کسی بھی قسم کے تجارتی لین دین کے حوالے صارف کو کسی تجویز اور نصیحت کرنے سے اجتناب کرنا چاھیے – بصورت دیگر کمپنی اس صورت میں پیدا ہونے والے حالات کی کوئی ذمہ دار قبول نہیں کرتے گی
  3. پارٹنر کے ساتھ تعلق
    1. یہ پارٹنر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے صارف کو کمپنی کے نیٹ ورک میں لائے تاکہ وہ کمپنی کی بروکیج سروسز کو استعمال کرسکے اور کمپنی کے شرائط و ضوابط کے تحت بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ میں تجارتی لین دین کرسکے
    2. یہ پارٹنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ ایک ایفی لی ایٹ اکاونٹ اوپن کرنے کہ جس میں کمپنی کی جانب سے کمیشن حاصل کرسکے
    3. پارنٹر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کوئی ذیلی ایجنسی اور کوئی معائدہ کرسکے جو کہ پارٹنر کے اختیار کو جزوی یا مکمل طور پر کسی اور تفویض کرتا ہو یا یہ کہ کمپنی سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر اپنے اختیارات کسی تیسرے فریق ہو دے – کسی اور اپنے اختیارات تفویض کرنا کمپنی کی پیشگی اجازت کے ساتھ ہی ممکن ہے
    4. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اپنے طور پر مارکیٹنگ اور تشہیری کیمپین / مہم چلا سکے لیکن اس کے لئے کمپنی کا اس مہم کی اجازت دینا ضروری ہے
    5. کمپنی یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ صارف کی ایفی لی ایٹ کمپشن کسی پیشگی اطلاع کے بغیرمنسوح کردے کہ اگر وہ اگر اس کی جانب سے کی ورڈ "انسٹا فاریکس" یا اس سے ملتے جُلتے سپیپلنگ یا کسی دوسری ذبان میں اس کا ترجمہ کسی سرچ انجن جیساء کہ ین ڈکس ، گوگل وغیرہ میں نئے صارفین کو متوجہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہو
    6. جیساء کہ پبلک آفر ایگریمنٹ میں تحریر کیا گیا ہے ایفی لی ایٹ اکاونٹ ایک پرائیوٹ صارف اکاونٹ کی قسم ہے مثلا پارٹنر کے پاس یہ حق ہے وہ اس اکاونٹ میں تجارت کرسکے – چونکہ صآرفین کے جانب سے اکاونٹ میں رقم جمع کروانے کے لئے مختلف کرنسیاں استعمال کی جاتی ہیں اور یہ ان کے ایکسینج ریٹ میں مسلسل تبدیلی ہورہی ہوتی ہے لہذا کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ پارٹنر کے ساتھ لین دین کے لئے ان کی اوسط استعمال کرسکے
    7. کمپنی کی سروسز یا کاروبار چلانے میں اگر کوئی مشکل در پیش ہو تو پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ رابطہ کرے تاکہ کمپنی پارٹنر کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے مشکل حل کرسکے
    8. پارٹنر اس بات کا مجاز نہیں ہے کہ صارف کے تجارتی اکاونٹ میں تجارت کرسکے
    9. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ صارف کے ساتھ کوئی سیٹلمنٹ کرسکے { نہ کیش یا نہ نان کیش اور نہ فارن اور نہ ہی مقامی کرنسی} میں کوئی رقم ، نہ سیکورٹی اور نہ ہی صارف کی کوئی اور پراپرٹی-
    10. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ تشہیری مہم کی افادیت جان سکے اس کے لئے وہ کسٹم ایفی لی ایٹ کوڈ اور کمپنی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے شماریات استعمال کرسکتا ہے
    11. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اپنی تجارتی اکاونٹ میں رقم جمع کرواسکے اور پبلک آفر آیگریمنٹ کے مطابق نکلوا سکے
    12. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کمپنی کے برانڈ کو تشہیری مقاصد کے لئے استعمال کرسکے
    13. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے پارٹنر کو ریفر کرسکے
    14. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ پی اے ایم ایم پروگرام میں ٹریڈر کو لاتے ہوئے اس کی ٹریڈ سے کمیشن حاصل کرسکے
    15. پارٹنر ایک پی اے ایم ایم انویسٹر کو ریفر کرسکتا ہے
    16. پارٹنر کے پاس مفت ایفی لی ایٹ وی سائٹ حاصل کرنے کا حق ہے جس پر مسلسل مواد آپ ڈیٹ ہورہا ہوتا ہے – پارٹنر اس کو ڈومین کا نام دے سکتا ہے جس کے لئے کمپنی سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوتی ہے
  4. کمپنی کے حقوق و فرائض
    1. کمپنی پر یہ لازم ہے کہ وہ پارٹنر کی جانب سے لائے گئے صارف کے لئے اکاونٹ کھولے
    2. کپنمی صارف کو اس قابل کرے کہ وہ کمپنی کا سسٹم استعمال کرتے ہوئے تجارت کرسکے جس کے لئے وہ لانگ ان اور پاس ورڈ فراہم کرے گی
    3. یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹنر کو ماہانہ انکم اور ایکس پینس شیٹ کی بنیاد پر ادائیگی کرے جس کا طریقہ کا شق نمبر 10 میں درج کیا گیا ہے
    4. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ پارٹنر کے صارفین کو راغب کرنے کے حوالے سے مکمل طریقہ کار اور نتائج کو طلب کرسکے
    5. کمپنی کے پاس کے حق کہ وہ معائدہ کو منسوح کردے کہ اگر پارٹنر اندارج کے 30 دن کے اندر اندر 3 یا اس سے ذائد صارفین کو اپنے ایفی لی ایٹ پروگرام میں نہیں لاتا – اگر پارٹنر فرد واحد ہے تو وہ اپنے قریبی رشتہ دار کو اس معائدہ میں نہیں لاسکتا اور اگر کوئی ادراہ ہے تو اس ادارہ کے بانی کا قریبی رشتہ دار اس کے اکاونٹ میں شامل نہیں ہوسکتا اور اسی طرح پارٹنر اپنا بھی کوئی اکاونٹ اس میں شامل نہیں کرسکتا
    6. کپمنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اکاونٹ کو ایفی لی ایٹ اکاونٹ سے نکال دے جو کہ اندراج کے 30 دن کے اندر اندر ری چارج نہ کیا گیا ہو
    7. اس معائدہ میں بیا کی گئیں شرائط میں سے اگر پارٹنر کوئی شرط مکمل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ صارف کو ایفی لی ایٹ اکاونٹ سے باہر نکال دے
    8. کمپنی اس معائدہ کے مطابق یہ حق رکھتی ہے کہ ایفی لی ایٹ گروپ کے صارف کو یہ بتاسکے کہ اُس کے بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ میں کام کرنے سے پارٹنر کے کتنی کمیشن بنائی ہے
    9. کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اگر پارٹنر اس معائدہ کی کسی شق کی خلاف ورزی کرے تو وہ معائدہ اپنے صوابدید پر منسوح کردے
    10. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اس معائدہ اور ضمیمہ جات میں بیان کئے گئے دوسرے امور کو انجام دے
    11. کمپنی پارٹنر کو صارف ریفر کرنے پر ایک مرتبہ کمیشن ادا کرئیگی قطع نظر اس سے کہ صارف نفع میں رہا ہے کہ یا نقصان میں ہے
  5. پارٹنر کے کام کے اصول اور نئے صارفین کو راغب کرنا
    1. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کمپنی کے کاروبار کی حوالے سے ایک ویب سائٹ بنا سکے جس میں بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ اور بروکیج ، ڈیلرز اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات درج ہوں جو کہ کلاز نمبر 3 کے مطابق ہے
    2. صارف ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل ہونے کے لئے درج ذیل میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کرسکتا ہے
      1. صارف ایفی لی ایٹ لنک کو استعمال کرتے ہوئے کمپنی کی ویب سائٹ پر آسکتا ہے
      2. صآرف اکاونٹ اوپنگ فارم میں اکاونٹ اوپن کرتے ہوئے ایفی لی کوڈ درج کرسکتا ہے
      3. پارٹنر کمپنی کو صارف کی جانب سے دستخط شدہ صارف کا تصدیق فارم جمع کروائے گا
    3. صارف چاھیے تو پارٹنر کی سہولیات لینے سے انکار کرسکتا ہے اور کمپنی کے ساتھ براہ راست کام کرسکتا ہے
    4. مقابلہ کے غیر مناسب ماحول سے اجتناب کے لئے اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ صارف کو ایک ایفی لی ایٹ گروپ سے کسی دوسرے ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل کیا جائے – اس معائدہ کی اس شق کا اطلاق ان موجودہ صارفین پر بھی ہوتا ہے کہ وہ موجودہ صارفین جے کہ کسی ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل ہونے کے لئے نیاء اکاونٹ کھول رہے ہوں نوٹ : صارف کمپنی سے یہ بات پوچھ سکتا ہے کہ اس کو کسی اور ایفی لی ایٹ گروپ میں کیوں منتقل کیا گیا ہے جس کا جواب پر درخواست کے لئے الگ سے دے سکتی ہے
    5. پارٹنر اپنے ہی اکاونٹ سے ایفی لی ایٹ اکاونٹ کمیشن نہیں لے سکے گا اور نہ ہی اپنے قریبی رشتہ داروں کے اکاونٹ سے لی جاسکتی ہے اور یہ ہی کسی کمپنی کی صورت میں مالک کے ذاتی اور اس کے قریبی رشتہ داروں کے اکاونٹ سے لی جاسکتی ہے
  6. متنازعہ امور کا حل
    1. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ کمپنی کو شکایت نوٹ کروا سکے لیکن یہ کسی بھی مسئلہ کے پیدا ہونے کے 5 روز کے اندر اندر ہونا ضروری ہے
    2. کمپنی کے خلاف صارف کا کوئی بھی کلیم کمپنی کو تحریری صورت میں جو کہ کمپنی کو بذریعہ ڈاک ارساک کیا گیا ہو یا پھر یہ کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود کمپنی کے آفیشل ای میل کر بذریعہ ای میل ارسال کرنا ضروری ہے – کسی اور ذریعہ سے کیا گیا کلیمز جیسے کہ ٹیلی فون اور فورم وغیرہ قابل قبول نہیں ہوگا
    3. کلیم کرتے ہوئے یہ معلومات ضروری ہیں
      1. پارٹنر یا پارٹنر کی کمپنی کا مکمل نام
      2. تنارعہ کی تمام تفصیلات
      3. دوسری تمام ضروری معلومات جو کہ اس ضمن میں معاونت کرسکیں
    4. کلیم میں درج ذیل باتیں شامل نہیں ہونی چاھیں
      1. جذباتیات پر مبنی گفتگو
      2. کمپنی کو گالم گلوچ
      3. حلفیہ بیانات
    5. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ صارف / پارٹنر سے تنارعہ کے حل کے درکار ضروری معلومات حاصل کرسکے
    6. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی کلیم کو منسوح کردے کہ اگر وہ شق نمبر 2۔6 ، 3۔6 ، 4۔6 ، 2۔7 ، 3۔7 سے مطابقت نہ رکھتا ہو
    7. یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹنر کے کلیم کا مکمل جائزہ لے جتنی جلد ممکن ہوسکے اپنے فیصلہ کے حوالے سے پارٹنر کو بذریعہ ای میل مطلع کرے کسی بھی مسئلہ کی جان پڑتال کے لئے مسئلہ داخل ہونے کے بعد سے ذیادہ سے ذیادہ 10 روز لئے جاسکتے ہیں
    8. اس معائدہ کے توجیح / تفصیل / توصیح کے حوالے سے متعلقہ امور گُفت و شیند سے حل کئے جائیں گے
    9. کوئی بھی تنازعہ ثالثی کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے جو کہ مسئلہ کے حل کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے – ثالثی کی درخواست کی جاسکے گی کہ اگر کلیم پر کوئی تسلی بخش حل نہ ملا ہو اور یا یہ کہ جواب کے لئے مخصوص دورانیہ میں کوئی جواب نہ ملا ہو جو کہ یہاں شق نمبر 5۔6 ، 2۔7 اور 3۔7 میں درج ہیں
  7. تفصیلات کا تبادلہ
    1. کمپنی پارٹنر کے ساتھ درج ذیل میں سے کسی بھی ذریعہ مواصلات کو استعمال کرتے ہوئے رابطہ کرسکتی ہے
      1. ای میل
      2. فکس
      3. فون
      4. پوسٹ آفس
      5. کمپنی ویب سائٹ کے متعلقہ حصہ میں اطلاع دیتے ہوئے
      6. تجارتی پلیٹ فارم کے میل سسٹم کے ذریعہ
      7. رابطہ کا کوئی اور برقی طریقہ کمپنی کی جانب سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیساء کہ سکائپ ، آئی سی کیو وغیرہ
    2. پارٹنر بھی کمپنی سے ساتھ یہاں شق نمبر 1۔7 میں درج کئے گئے کسی بھی مواصلاتی ذریعہ کے ساتھ رابطہ کرسکتا ہے
    3. پیغامات ، دستاویزات ، اعلانات ، اطلاعات ، رپورٹس وغیرہ کا جاری ہونا ہی دوسرے فریق تک پیغام کا پہنچنا خیال کیا جائے گا
      1. ای میل کے ایک گھنٹہ بعد
      2. تجارتی ٹرمینل کے انٹرل میں سسٹم کے ذریعہ پیغام بھیجنے کے ایک گھنٹہ بعد
      3. بذریعہ فکس پیغام رسانی کے ایک گھنٹہ بعد
      4. ٹیلی فون ختم ہونے کے فوری بعد
      5. کسی دستاویز کے ارسال کئے جانے کے 7 روز کے بعد
      6. کمپنی کی ویب سائٹ پر تشہیر کے ایک گھنٹہ کے بعد
  8. راز دارانہ معلومات
    1. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے موصول ہونے والے کوئی معلومات کسی اور کو فراہم کرسکے جو نہ تو اس معائدہ کی مدت کے دوران کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی اس معائدہ کے منسوحی کے 5 سال تک کی جاسکتی ہیں
    2. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کمپنی کی اہم معلومات جو کہ اس کے کاروبار یا سروسز کے حوالے سے ہوں کسی مقابل کمپنی کو فراہم کرسکے
    3. فریقن صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت یقینی بنائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ صارف کے اکاونٹ اور اس کی ٹریڈ کی معلومات بھی حفاظت کے بھی ضامن ہیں
  9. آمدن اور باہمی سیٹلمنٹ
    1. اگر پارٹنر کی اندراج کے وقت مہیا کی گئیں معلومات مکمل یا جروی طور پر اس صآرف کی تفصیلات سے ملتی ہوں جو کہ اس کے ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل ہے تو کمپنی کو یہ حق حاصل ہے کہ اس بنیاد پر اس معائدہ کی شق نمبر 5۔5 اور 4۔9 کا اطلاق کرے
    2. اگر پارٹنر کا اندراج کے وقت فراہم کیا گیا ڈیٹا مکمل یا جزوی طور پر اس کے ایفی لی ایٹ گروپ میں موجود کسی صارف سے ملتا ہو تو کپمنی اتفاق کو بنیاد بناتے ہوئے ایفی لی ایٹ گروپ پر اس معائدہ کی شق نمبر 5۔5 اور 5۔9 کا اطلاق مکمل طور پر کرسکتی ہے
    3. کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اگر وہ پارٹنر کے کام میں ایفی لی ایٹ پروگرام کے قواعد کےتحت کوئی مستقل مزاجی نہ پائے تو اس کو اس معائدہ کی شق نمبر 1۔3 اور 4۔5 کی خلاف ورزی تصور کرے – ایسے صارفین جو کہ اس معائدہ کی اوپر بنیان کی گئی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائے گئے ہوں کو گروپ سے نکال دیا جائے گا اور ان اکاونٹ سے بننے والی کمیشن مکمل طور پر منسوح کردی جائے گی
    4. کمپنی یہ حق رکھتی ہے پارٹنر کی کمپشن کے حصول کے لئے کو ئی بھی درخواست رد کردے کہ اگر وہ اس معائدہ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہو یا صارف کی جانب تجارتی عمل میں تسلسل نہ پایا گیا ہو
    5. ماہانہ بنیادوں پر پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ کمپنی کو یہ درخواست دے سکے کہ ریفر کئے گئے صارفین کی تعداد ، ان کے اکاونٹ نمبرز اور تجارتی لین دین کے نتائج کو جان سکے
    6. اگر ریفر کیا گیا اکاونٹ انسٹا فاریکس کے عمومی قواعد ، بونس سسٹم کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہو تا کمیشن کسی غیر قانونی طریقہ سے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہو تو کمپنی اس اکاونٹ سے بننے والی کمیشن منسوح کرنے کا حق رکھتی ہے اور یہ کہ وہ ایسے صارف کو ہی اکاونٹ سے باہر کردے
    7. کمیشن کسی ایفی لی ایٹ گروپ میں صارف کے رقم جمع کراونے کے کم از کم ایک ماہ بعد کی ادا کی جائے گی - ذیادہ سے ذیادہ مدت کا تعین اس لئے نہیں کیا جارہا کہ اس پروگرام کے غلط استعمال نہ ہوسکے
    8. اگر صارف کا تعلق کسی ایفی لی ایٹ گروپ سے ہو اور س کے کمپنی کے ڈیلنگ ڈیپارٹمنٹ سے اُس آڈر کے کلیم کے حوالے سے رابطہ کیا ہو کہ جس پر پارٹنر کو کمیشن ملی ہو اس صورت میں کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اس آڈر کی کمیشن کو کُلی طور پر منسوح کردے
    9. کمپنی پارٹنر کو کمیشن اس معائدہ کے ضمیمہ نمبر ایک کے مطابق ادا کرے گی
    10. فریقین اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وہ تمام ٹیکس اور کسی تیسرے فریق کو ادائیگی کا تمام حساب خود لگانے کے بعد اس کی ادائیگی بھی اپنے طور پر ہی کرے گی
    11. ایفی لی کمیشن کو اکاونٹ سے نکلوانے کے لئے پے منٹ سسٹم کے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے بہرحال اگر کمیشن کسی ایسے ریفرل اکاونٹ سے حاصل ہوتی ہے جو کہ کسی کریڈٹ کارڈ سے ری چارج کیا گیا ہو اور کوئی اور سسٹم استعمال کیا گیا ہو تو رقم جمع کروانے کے بعد سے 45 دن کا دورانیہ درکار ہوگا اور کسی خاص سسٹم کے لئے یہ دورانیہ کچھ ذیادہ بھی ہوسکتا ہے اگر ایساء ہوتا تو کمپنی پارٹنر کو اس حوالے سے مطلع کرے گی
    12. کمپنی صرف اسی صورت میں پارٹنر کو ایفی لی ایٹ کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ کم از کم 3 ایکٹیو کلائنٹس ریفر کرتا ہے
  10. حتمی نکات
    1. یہ معائدہ تب سے قابل عمل ہوگا کہ جب فریقین اس معائدہ پر دستخط کریں گے
    2. یہ معائدہ دستخط ہونے کے بعد سے 12 ماہ تب نافذ العمل رہے گا
    3. اگر اس معائدہ پر مکمل عمل داری ہوتی رہے تو اس معائدہ کو غیر معینہ مدت کے لئے طوالت دی جاسکتی ہے
    4. کمپنی کے پاس یہ حق ہوگا کہ وہ اس معائدہ میں ترمیم یا اضافہ کرسکے اور اس کے لئے وہ 5 دن قبل نوٹس دے گی
    5. کوئی بھی فریق دوسرے فریق کو 5 روز قبل نوٹس دیتے ہوئے اس معائدہ کو منسوح کرسکتا ہے
    6. کوئی بھی فریق اگر اس معائدہ میں بیان کی گئی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو یا کسی اور شق کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہو تو فریق ثانی اس معائدہ کی منسوحی کے لئے کورٹ میں جانے کا حق رکھتا ہے
    7. کوئی ترمیم ، اضافہ یا ضمیہ اس وقت تک قابل عمل نہیں سکتا ہے کہ جب تک وہ فریقین یا ان کے نمائندگان کی جانب سے اس مخصوص دورانیہ کے اندر اندر دستخط نہ کیا گیا ہو جو کہ اس ترمیم ، اضآفہ یا ضمیمہ میں درج ہے – اگر اس ترممیم ، اضافہ یا ضیممہ کے نافذ العمل ہونے کی کوئی تاریخ درج نہ ہو تو اس کا اطلاق دستخط کرنے کے بعد سے ہوگا
    8. اس معائدہ اور اس کے ضمیمہ جات کی دو دو کاپیاں بنے گی جو کہ ہر فریق کے پاس ایک ایک رہے گی جس کی حیثیت ایک جیسی ہی ہوگی

* ضمیمہ :نمبر 1
باہمی رضآمندی
  1. ایفی لی ایٹ کمیشن کی رقم مخصوص ہوگی
    1. کمپنی پارٹنر کو صآرف کی جمع کروائی گئی رقم کے برابر کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 200 ڈالرز سے کم کی رقم جمع کرواتا ہے
    2. کمپنی پارٹنر کو 200 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 200 سے 500 ڈآلر تک کی رقم جمع کرواتا ہے
    3. کمپنی پارٹنر کو 300 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 500 سے 1000 ڈآلر تک کی رقم جمع کرواتا ہے
    4. کمپنی پارٹنر کو 500 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 1000 سے 2500 ڈآلر تک کی رقم جمع کرواتا ہے
    5. کمپنی پارٹنر کو 750 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 2500 سے 5000 ڈآلر تک کی رقم جمع کرواتا ہے
    6. کمپنی پارٹنر کو 1000 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 5000 سے 10000 ڈآلر تک کی رقم جمع کرواتا ہے
    7. کمپنی پارٹنر کو 1500 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 10000 سے 20000 ڈآلر تک کی رقم جمع کرواتا ہے
    8. کمپنی پارٹنر کو 2000 ڈالرز کی کمیشن ادا کرے گی کہ اگر وہ 20000 ڈالرز سے ذائد کی رقم جمع کرواتا ہے
  2. رقم کی کوئی ادائیگی بھی ممکن ہوسکتی ہے کہ اگر کمپنی اور پارٹنر اس پر باہمی رضامندی ظآہر کریں
«Insta Service Ltd.» 21.08.2019